جائیداد کا تنازع، سسر کے قاتل کو 35سال قید

جائیداد کا تنازع، سسر کے قاتل کو 35سال قید

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )جائیداد میں بیوی کے حصہ کا مطالبہ تسلیم نہ کرنے پر سسر کو قتل اور ساس کو زخمی کرنے کا مقدمہ ۔

 سیشن جج نے مجرم کو 35 سال قید کا حکم دیدیا ۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال وڑائچ نے تھانہ فیروزوالہ کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم عبدالرؤف کو مجموعی طور پر 35 سال قید اڑھائی لاکھ جرمانہ اور دو لاکھ روپے زخمی ساس کو ادا کرنے کا حکم دیا ۔ عدالت کے حکم ہر پولیس نے ہتھکڑی میں جکڑے مجرم کو سزا بھگتنے کے لئے جیل بھجوا دیا ۔تھانہ فیروزوالہ میں 5 اکتوبر 2022 کو درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق جھنگی میں عبدالرؤف نے فائرنگ کر کے سسر عبدالجبار کو قتل اور ساس اختر بی بی کو زخمی کیا تھا ۔ عبدالرؤف سسرالیوں کی جائیداد میں سے اپنی بیوی کو حصہ دینے کا تقاضا کرتا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں