حافظ آباد:روٹی اور بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

حافظ آباد:روٹی اور بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوا ز کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت روٹی اور بیکری اشیا کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی ہے ۔۔۔

وزیر اعلیٰ کے عوامی ریلیف ویژن کے تحت 100 گرام روٹی کی نئی قیمت 13روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ چھوٹی بریڈ کی قیمت 110 ، بڑی بریڈ کی قیمت 180روپے مقرر کر دی گئی ہے اور اس سلسلہ میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ روٹی اور بریڈ کی نئی قیمتوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے او راگر کسی جگہ کوئی تنور ، بیکری اور ہوٹل مالک خلاف ورزی کر ے تو انہیں بھاری جرمانے کئے جائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نان بائی ایسوسی ایشن اور بیکری ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اوردیگر دکانداروں کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ضلع بھر میں 100گرام روٹی کو مزید سستاکر دیا گیا ہے اور اب روٹی کی نئی قیمت 15روپے سے کم کر کے 13روپے مقرر کر دی گئی ہے اور اس سلسلہ میں تمام تنور او رہوٹل مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ روٹی کی نئی قیمتوں پر فروخت کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں