ڈپٹی کمشنرمنڈی بہائوالدین کا لنک سیم نالہ روڈ کی تعمیر کا جائزہ

ڈپٹی کمشنرمنڈی بہائوالدین کا  لنک سیم نالہ روڈ کی تعمیر کا جائزہ

منڈی بہائوالدین (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری اور کمشنر گوجرنوالہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے سرائے عالمگیر روڈ کے ساتھ لنک سیم نالہ والی سڑک پر جاری کام کا اچانک معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کام کی کوالٹی اور رفتار کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنی نگرانی میں روڈ پر کارپٹنگ کے عمل کو مکمل کر ایا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں