تتلے عالی:مسلح افراد کا گھروں میں گھس کراہلخانہ پر تشدد

تتلے عالی:مسلح افراد کا گھروں میں گھس کراہلخانہ پر تشدد

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں درجن سے زائدمسلح افراد کا دو گھروں میں داخل ہوکر مردوں اور خواتین پر تشدد،خواتین کے کپڑے پھاڑ دئیے۔۔۔

تتلے عالی کے محلہ ابراہیم کالونی میں صبح سویرے ناصر،کاشف، اشرف وغیرہ نے ادریس گادی کے گھر میں داخل ہوکر اس کو تشدد کا نشانہ بنایا، ادریس کی بیوی ثانیہ بی بی چھڑانے کیلئے آئی تو ملزمان نے اس پر بھی تشدد کرکے کپڑے پھاڑ دئیے ،ملزمان نے ادریس کے بھائی اور والدہ رحمت بی بی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا،شور کی آواز سن کر ہمسائی ثریا بی بی چھڑانے کیلئے آئی تو ملزمان نے اس پر بھی تشدد کیا جو جان بچا کر واپس اپنے گھر چلی گئی تو ملزمان اسکے پیچھے اس کے گھر میں داخل ہو گئے تشدد کرکے اس کے بھی کپڑے پھاڑ دئیے اور خاتون کے بیٹے تصور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔تتلے عالی پولیس نے اشرف، ناصر، کاشف، دانش،انس،اکرام،ذوالقرنین،ذیشان اور پانچ نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں