قلعہ دیدار سنگھ:آ لو دگی پھیلانے پر گتہ فیکٹری سیل ،1 لاکھ روپے جرمانہ

قلعہ دیدار سنگھ:آ لو دگی پھیلانے پر  گتہ فیکٹری سیل ،1 لاکھ روپے جرمانہ

قلعہ دیدار سنگھ (سٹی رپورٹر )دو روز پہلے آلودگی پھیلانے والی فیکٹری کے خلاف روزنامہ دنیا میں خبر شائع ہو نے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے آلودگی پھیلانے والی گتہ فیکٹری سیل کردی، ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی کر دیا گیا ۔

 ہیگر کلاں چوک میں واقع قربان پیپر ملز کے زہریلے دھویں سے شہری بیمار ہورہے تھے جس کی خبر شائع ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر طارق قریشی نے ایکشن لیتے ہوئے پیپر مل کو سیل کردیا ،علاوہ ازیں مالکان کو 1 لاکھ روپے نقد جرمانہ بھی کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں