نوید منج ایپکا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے صدر منتخب

 نوید منج ایپکا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے صدر منتخب

گوجرانوالہ( نیوزرپورٹر)ایپکا ایکسائز اینڈٹیکسیشن گوجرانوالہ کے صدرنوید منج کوایکسائز ملازمین و افسران کی جانب سے اعتماد کا ووٹ ،اعتماد کے ووٹ کے ذریعے آئندہ دو سال کیلئے صدر منتخب کر لیا۔نوید منج کو مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہ پڑا۔

بتایا گیا ہے کہ ایپکا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر گوجرانوالہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پراپرٹی ٹیکس،موٹر برانچ ،پروفیشنل ٹیکس اور ایکسائز برانچ کے کانسٹیبلز،کلرکس ،جے سی او اور انسپکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں ایپکا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے صدر نوید منج کو پچاس سے زائد ملازمین نے اعتماد کا ووٹ دیا جبکہ مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہ پڑا جس پر متفقہ طور پر نوید منج کو آئندہ دو سال کیلئے ایپکا کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں