گجرات:ڈینگی سرویلنس مزید بہتربنانے کی ہدایت

گجرات:ڈینگی سرویلنس مزید بہتربنانے کی ہدایت

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر صفدر گجرات حسین ورک نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، محکمہ صحت و الائیڈ ڈیپارٹمنٹ ڈینگی سرویلنس احسن طریقے سے سرانجام دیں۔۔۔

 بوگس سرگرمی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سرکاری افسر اپنے دفاتر، رہائش گاہوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں، ڈینگی کی روک تھام کے لیے تمام محکموں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈینگی سرویلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے ، تمام ادارے اپنی اپنی ذمہ داری کے مطابق ڈینگی سرویلنس سرانجام دیں، اینڈروئیڈ یورز روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کے حوالے سے سرگرمیاں اپ لوڈ کریں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جنرل پریکٹیشنر سمیت سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹر ڈینگی کے مشتبہ مریض رپورٹ کریں، ڈینگی سرویلنس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، محکمہ صحت ڈینگی ہاٹ سپاٹ کی سخت نگرانی کریں، ڈینگی ہاٹ سپاٹس، قبرستان، شادی ہالز، زیر تعمیر عمارات، کباڑ خانوں، نرسریوں کی سخت نگرانی کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں