پاک سری لنکا بزنس فورم کی رونمائی، یاسین جوئیہ صدر

پاک سری لنکا بزنس فورم کی رونمائی، یاسین جوئیہ صدر

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )سری لنکا پاکستان بزنس فورم کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی ،جسمیں اعزازی قونصل جنرل سری لنکا یاسین جوئیہ سری لنکا پاکستان بزنس فورم کے صدر، چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون سینئر نائب صدر ۔۔۔

انجینئر عمر محمود سیکرٹری منتخب ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق سری لنکا پاکستان بزنس فورم کی تقریب رونمائی لاہور کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور، سری لنکا، مالدووا ،فلپائن،تیونس اور موریشس کے اعزازی قونصل جنرلز سمیت کاروباری شخصیات نے شرکت کی، اعزازی قونصل جنرل سری لنکا یاسین جوئیہ فورم کے صدر، چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون سینئر نائب صدر اورانجینئر عمر محمود سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیں گے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یاسین جوئیہ نے کہا کہ سری لنکا پاکستان بزنس فورم کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان معاشی سرگرمیوں کو بڑھانا اور فروغ دینا ہے ، یہ پلیٹ فارم دونوں ممالک کے کاروباری حضرات کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرے گا ،تقریب کے شرکا نے سری لنکا پاکستان بزنس فورم کے قیام کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں