لوڈ شیڈنگ،ٹرپنگ،خرابی سے صارفین کی زندگی اجیرن

لوڈ شیڈنگ،ٹرپنگ،خرابی  سے  صارفین  کی  زندگی  اجیرن

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گیپکوکے دعوؤں کے برعکس بجلی کی لوڈشیڈنگ،ٹرپنگ اور فنی خرابی شہریوں کیلئے عذاب بن گیا۔

 شدید گرمی اور سورج کی تپش سے گیپکو کے سینکڑوں ٹرانسفارمرز خراب ہوگئے جن کی تبدیلی کیلئے گیپکو عملہ تاخیری حربے استعمال کرنے لگا ،گیپکو افسروں نے سائلین کے ٹیلی فون سننے سے انکار کردیاجبکہ ۔ موسم گرماکی شدت اورسورج کی تپش سے گیپکوکے سینکڑوں مقامات سے ٹرانسفارمرزخراب ہوگئے جس سے متعددعلاقوں میں بجلی کی ترسیل کانظام درہم برہم ہوگیا،شدید گرمی میں شہری بجلی کی عدم دستیابی سے سراپا احتجاج بن گئے ، گزشتہ روز بھی بیشترمقامات پرفنی خرابی اور مینٹی ننس کے نام پر گھنٹوں بجلی بندرہی جس سے نمازیوں کومشکلات کاسامنارہا ،شہری بجلی کی فنی خرابی اورٹرانسفارمرز کی مرمت کیلئے گیپکو دفاتر کے چکرکاٹنے پر مجبورہوگئے ، بعض افسروں نے شہریوں کافون سننابندکردیا،شہریوں کا کہنا ہے کہ جھلسا دینے والی گرمی میں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ اور ساری ساری رات بجلی بند رہنے سے زندگی عذاب بن گئی ہے ،انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں