تعلیمی وظائف،جہیز فنڈز،ڈیتھ گرانٹ کی ہزاروں درخواستیں التوا کا شکار

تعلیمی وظائف،جہیز فنڈز،ڈیتھ گرانٹ  کی  ہزاروں  درخواستیں  التوا کا  شکار

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ ڈویژن میں تعلیمی وظائف ،جہیزفنڈزاور بیوگان کیلئے ڈیتھ گرانٹ کی ہزاروں درخواستیں التواء کا شکار،متاثرین مایوسی کا شکار ہوگئے ۔

گوجرانوالہ اوردیگر اضلاع میں نجی اداروں، فیکٹریوں میں لاکھوں مزدور کام کرتے ہیں لیکن رجسٹرڈ صنعتی کارکنوں کی تعداد صرف دو لاکھ کے قریب ہے ۔ رجسٹرڈ مزدوروں اور اہلخانہ کے علاج معالجہ بچوں کو تعلیم جیسی سہولت مفت فراہم کی جاتی ہے ۔پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ صنعتی کارکن کو بیٹی کی شادی پر ایک لاکھ روپے جہیز فنڈ،بچوں کو سکالر شپ کی مد میں ایف اے کیلئے 1600روپے ،بی اے کیلئے 30ہزار روپے سالانہ اور ماسٹر ڈگری کیلئے 42ہزار روپے سالانہ سکالر شپ جبکہ ورکر کے فوت ہونے پر بیوہ اور اس کے بچوں کو5لاکھ روپے ڈیتھ گرانٹ دیتا ہے ۔ورکرز ویلفیئر بورڈ کی مبینہ غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے ہزاروں صنعتی مزدور اوربیوگان کی درخواستیں التواء کا شکار پڑی ہیں جبکہ وفاقی بیت المال ادارے نے بھی فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث سائلین کی امدادکیلئے درخواستوں کی وصولی بند کردی بیشتر مزدور کئی ماہ سے دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں