تتلے عالی:مسلح افراد کا پو لیس پر حملہ ،2اہلکار زخمی

تتلے عالی:مسلح افراد کا پو لیس پر حملہ ،2اہلکار زخمی

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی پولیس پارٹی پرمسلح افرادحملہ، تشدد سے 2ملازمین زخمی ہوگئے ،وردی پھاڑ دی ،8مردوخواتین پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تتلے عالی پولیس کو دوران گشت اطلاع ملی کہ نواحی گاؤں کوٹ نثار شاہ میں لڑائی جھگڑا ہو رہا ہے جس پولیس پارٹی موقع پر پہنچی توڈنڈوں اور اسلحہ سے مسلح مستری وحید احمد، صغیر احمد، قدیر احمد،خورشید زوجہ یوسف،زاہدہ بی بی وغیرہ نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا جس سے سرکاری گاڑی کے ڈرائیور سیف اﷲ اور کانسٹیبل احسان احمد شدید زخمی ہو گئے ،ملزموں نے ان کی وردی پھاڑ دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں