جعلی مینڈیٹ والی حکومت کی کشتی ڈگمگانا شروع ہو گئی:احمد چٹھہ

جعلی مینڈیٹ والی حکومت کی کشتی  ڈگمگانا شروع ہو گئی:احمد چٹھہ

جامکے چٹھہ(نامہ نگار)رکن قومی اسمبلی چودھری محمد احمد چٹھہ نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت کی کشتی ڈگمگانا شروع ہو گئی ،تھوڑے عرصے تک خاتمہ ہونے والا ہے ۔

 یونین کونسل جامکے چٹھہ کے معززین سیٹھ نواز کھوکھر، رانا سلطان احمد ،میاں شوکت سندھو ،محمد اعظم چٹھہ ،سلمان اکبر چٹھہ اور شیخ یعقوب کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد احمد چٹھہ نے کہا کہ موجودہ حکومت آئے روز بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو اندھیرے میں دھکیل رہی ہے ، بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے سبب تمام کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ۔علاوہ ازیں محمد احمد چٹھہ نے نواں لاہور میں سعید بٹ کے بیٹے فاخر سعید کی وفات پر انکے گھر جا کر افسوس کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں