راہوالی:علامہ حنیف چشتی سپرد خاک ،ختم قل آج ہوگا

راہوالی:علامہ حنیف چشتی  سپرد خاک ،ختم قل آج ہوگا

راہوالی (نامہ نگار،نمائندہ دنیا)جماعت اہلسنت کے صوبائی نائب امیر علامہ حنیف چشتی ؒ کو ہزاروں شاگردوں، عقیدت مندوں اور عزیز واقارب کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا۔

 تدفین جامعہ چشتیہ رضویہ کے احاطہ میں کی گئی، نمازجنازہ مرحوم کے استاد شیخ الحدیث سید حسین الدین شاہ آف راولپنڈی نے پڑھائی ، ایم این اے محمود بشیر ورک، سابق ایم پی اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ، تحریک انصاف کے ایم پی اے چودھری محمد ناصر چیمہ، ثناور ارشد جوندہ، حاجی اشرف چہل، خالد پرویز بلو بٹ، میاں ندیم اکرم و دیگر نے شرکت کی۔ قل شریف کا ختم آف صبح 9بجے جامعہ چشتیہ رضویہ ضیا القرآن راہوالی میں ادا کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں