پاکستانی نژاد امریکی کے ڈیبٹ کارڈ سے غیر قانونی ٹرانزیکشن

پاکستانی نژاد امریکی کے ڈیبٹ کارڈ سے غیر قانونی ٹرانزیکشن

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) امریکی نیشنل پاکستانی کے ڈیبٹ کارڈ سے کی جانے والی غیر قانونی ٹرانزیکشن کرنے والے ملزموں کے خلاف درخواست دیدی گئی ۔

 تھانہ حاجی پورہ کو دی گئی در خواست میں داود شیخ ساکن علامہ اقبال ٹائون سیالکوٹ نے موقف اختیار کیاکہ سمال انڈسٹری اسٹیٹ میں واقع فیکٹری میں رفیع، سونی وغیرہ کیساتھ جھگڑے کے دوران دو ڈیبٹ کارڈ گرے جو انہوں نے اٹھا کر پاس رکھ لئے ،بعدازاں امریکی ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے رامتلائی روڈ پر واقع سیل سٹور سے سہیل اور زین نے 12سو ڈالر سے زائد کی غیر قانونی خریداری کرلی جسکی تصدیق امریکی بینک کی جانب سے کی گئی۔ رابطہ پر ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ عادل باجوہ نے بتایا کہ انہوں نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے علاقہ مجسٹریٹ سے باضابطہ اجازت کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مذکورہ ٹرانزیکشن کے بارے میں تفصیلات مانگی ہیں جسکے بعد ہی ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں