سیالکوٹ:منشیات فروش کو 29سال قید ، 17لاکھ جرمانہ

سیالکوٹ:منشیات فروش کو 29سال قید ، 17لاکھ جرمانہ

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا) منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم گل رفیق کو مجموعی طور پر 29 سال قید سخت اور 17 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا گیا ۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ نے منشیات کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزم گل رفیق سکنہ کندے فرید خیل اکاخیل، تحصیل باڑہ ضلع خیبر ایجنسی کو مجموعی طور پر 29سال کی قید سخت اور 17 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔ استغاثہ کے مطابق ایک سال قبل ملزم سے 5کلو 200گرام چرس، 560 گرام ہیروئن اور آئس 540گرام برآمد ہوئی تھی۔ ملزم کو سب انسپکٹر سہیل ارشد نے گرفتار کیا اور اس کا مقدمہ 947/23 تھانہ کینٹ میں درج رجسٹر ہوا۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں ،شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ سیالکوٹ پولیس کا ساتھ دیں تاکہ شہر کو منشیات فروشی جیسے ناسور سے پاک کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں