سیالکوٹ:وولٹیج کی کمی بیشی سے برقی آ لات جلنے لگے

سیالکوٹ:وولٹیج کی کمی بیشی سے برقی آ لات جلنے لگے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ ، آنکھ مچولی اور وولٹیج کی کمی بیشی سے شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔ کئی روز سے مسلسل بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس کا کوئی شیڈول نہیں ۔

 غیر اعلانیہ بجلی کی بندش اور وولٹیج میں کمی و بیشی سے شہری سراپا احتجاج ہیں۔ شہریوں خصوصاََ انڈسٹریل ایریا میں بجلی کی بندش اور وولٹیج کی کمی بیشی سے کاروباری نظام مفلوج ہو چکا ہے ۔وولٹیج میں کمی بیشی سے الیکٹرانکس کی بیش قیمتی اشیا بھی جل رہی ہیں جس سے شہریوں کو مالی نقصان بھی پہنچ رہا ہے ۔ صارفین نے گیپکو کی لاپروا ئی سے جاری بجلی کی بد ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں