کوڑے کے ڈھیر ، عدم صفائی سے شہری ڈینگی اور ملیریا میں مبتلا ہونے لگے

کوڑے کے ڈھیر ، عدم صفائی سے شہری ڈینگی اور ملیریا میں مبتلا ہونے لگے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)کوڑے کے ڈھیر ،تعفن پھیلنے سے گوجرانوالہ میں ڈینگی ،ملیریا جیسی بیماریاں پھیلنے لگیں جس سے انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہونے لگے۔۔۔

جبکہ گزشتہ چند دنوں کے دوران ڈینگی اور ملیریا کے امراض کے خدشہ کے پیش نظر گوجرانوالہ کے سرکاری ہسپتالوں میں150 مریض داخل ہوئے جن میں مہلک امراض کی تصدیق کیلئے ٹیسٹ کئے گئے ، موسم گرما کی شدت ،گندگی کے ڈھیر ،کوڑا کرکٹ سے مہلک امراض ڈینگی اور ملیریا کی وبا پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ گھروں ،دفاتر میں صفائی وستھرائی کا نظام بہتر بنایا جائے جبکہ بچوں کو گندگی سے محفوظ رکھا جائے ، گھروں میں مچھروں کے خاتمہ کا سپرے معمول بنایا جائے ڈینگی اور ملیریا سے بچنے کیلئے گندگی کے ڈھیر ،گندے پانی ،بازاری کھانوں کے استعمال سے چھوٹے بچے تیزی سے ان بیماریوں کاشکار ہورہے ہیں اگرڈینگی کا فوری علاج نہ کیا گیا توشہری مہلک امراض کاشکارہوسکتے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ کوصفائی ستھرائی کے حوالے سے اقدمات کر نے چا ہئیں تاکہ لوگ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں