سیالکوٹ:ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے نوجوان جاں بحق

سیالکوٹ:ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر  سائیکل کو ٹکر سے نوجوان جاں بحق

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔

 تفصیلات کیمطابق تھانہ سیالکوٹ کے نواحی علاقہ اورا چوک کنگرہ روڈ کے قریب مٹی سے بھری ہوئی ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سواروں کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس موٹر سائیکل پر سوار15سالہ حسین سر میں گہری چوٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ17سالہ رمضان کو ریسکیو1122نے طبی امداد دی، ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں