کوٹلی لوہاراں:ہیڈمرالہ کا علاقہ چوروں،ڈاکوؤں کے سپرد

کوٹلی لوہاراں:ہیڈمرالہ کا علاقہ چوروں،ڈاکوؤں کے سپرد

کوٹلی لوہاراں(نامہ نگار )تھانہ ہیڈمرالہ کا علاقہ چوروں اورڈاکوؤں کے سپرد،شہری موٹرسائیکل، نقدی اورموبائل فونزسے محروم، درجنوں وارداتوں کا ایک بھی ملزم گرفت میں نہ آسکا۔۔۔

وارداتیں معمول بننے سے پریشان اہل علاقہ کاآئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ۔تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ گوندل بندروڈپرملزمان موٹرسائیکل سوارشہری محمدعادل سکنہ مجوال سے 65000روپے نقدی اورموبائل فون چھین کرفرارہوگئے ،چوردن دیہاڑے متریال کے رہائشی زاہدعلی کی سڑک پرکھڑی موٹرسائیکل ہنڈا125چرالے گئے جبکہ دیگروارداتوں میں شہبازولدفقیرسائیں سکنہ ساگرپورکے گھرسے چوروں نے 20000روپے نقدی اورموبائل فون چرالیا،موضع سندپورمیں چورپھیری کے لئے آئے غلام عباس کی موٹرسائیکل لے اڑے ۔چوری اورراہزنی کی بڑھتی وارداتوں سے پریشان اہل علاقہ نے درجنوں وارتیں ہونے کے باوجودایک بھی ملزم کی عدم گرفتاری پرنوٹس لینے اورتھانہ ہیڈمرالہ میں اہل افسروں کی تعیناتی کامطالبہ کیاہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں