سیالکوٹ:کم عمر بچے موٹرسائیکلیں چلا نے لگے ، حادثات میں کئی زخمی

سیالکوٹ:کم عمر بچے موٹرسائیکلیں  چلا نے لگے ، حادثات میں کئی زخمی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )شہر میں انتہائی کم عمر بچے موٹرسائیکلیں چلا رہے ہیں آئے روز ہونے والے حادثات میں کئی زخمی اور کئی جاں بحق ہوچکے ہیں۔۔۔

 لیکن کم عمر موٹر سائیکل سواروں کو نہ کوئی روکنے والا ہے نہ کوئی پوچھنے والا ہے ۔ضلع بھر کی پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے ،ڈی پی او سیالکوٹ سے عوامی حلقے مطالبہ کرتے ہیں کہ کم عمر موٹرسائیکل سوار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور انکی موٹرسائیکلیں تھانوں میں بند کی جائیں اور موٹرسائیکل مالک پر کم عمر بچے کو موٹرسائیکل دینے پر مقدمہ درج کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں