وزیرآباد:ایم پی اے ،سبزی فروشوں کی اے سی سے ملاقات

وزیرآباد:ایم پی اے ،سبزی فروشوں کی اے سی سے ملاقات

وزیرآباد(نا مہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے وقار احمد چیمہ کا سبزی فروشوں کے وفد کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑسے ملاقات،وفد میں سبزی فروش یونین کے عہدیداران عبد الستار،محمد طارق،عمر بٹ ودیگر شامل تھے ۔

وقار احمد چیمہ نے کہا کہ سبزی فروشوں کو کم جرمانے کئے جائیں کیونکہ وہ بھاری بھرکم جرمانے ادا نہیں کرسکتے اور د کاندار عوام کا خیال رکھیں، زائد پیسے وصول نہ کریں۔اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے کہا کہ ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ سبزی فروشوں،چھابڑی والوں کو اتنے جرمانے کئے جائیں جتنے وہ برداشت کرسکیں اور جب تک مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے ریٹ لسٹ نہ مل جائے اس وقت تک سبزی منڈی میں پھڑیانوالے سبزی،فروٹ اور اشیائے خوردونوش نہ فروخت کریں اور د کاندار ریٹ لسٹ کے مطابق گاہک سے پیسے وصول کریں تاکہ تاکہ جرمانوں تک نوبت ہی نہ آئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں