سیالکوٹ:ڈی سی فٹبال چیمپئن شپ آر اے بازار نے جیت لی

سیالکوٹ:ڈی سی فٹبال چیمپئن شپ آر اے بازار نے جیت لی

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں آر اے بازار فٹ بال کلب نے کیپٹل کو 3 کے مقابلے میں 4 گولز سے شکست دے دی، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین، اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اﷲ بٹ اور چودھری فیصل اکرام نے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج فٹبال گراؤنڈ سیالکوٹ میں فائنل میچ میں مقررہ وقت میں فائنلسٹ ٹیموں نے ایک ایک گول سے میچ برابر کردیا ، میچ کا فیصلہ پیلنٹی ککس پر ہوا جس میں آر اے بازار نے کیپٹل کو 3 کے مقابلہ 4 گولز سے شکست دیکر فائنل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین ، ایم پی ایز محمد منشاء اﷲ بٹ اور چودھری فیصل اکرام نے چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے اور ونر ٹرافی دی گئی۔ رنر آپ ٹیم کیپٹل فٹبال کلب کو ڈیڑھ لاکھ روپے کیش انعام جبکہ سیمی فائنلسٹ ٹیموں 50 ہزار روپے فی کس انعام دیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سیالکوٹ افتخار گوندل اور سی ای او ضلع کونسل الفت شہزاد نے بتایا کہ ضلع کونسل اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے ضلع انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر فٹبال چیمپئن ٹرافی میں کل 63 کلبز نے حصہ لیا اور کل 64 میچز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں انتہائی فرینڈلی کنڈیشنڈ میں پروفیشنلز کی نگرانی میں میچز کا انعقاد کیا گیا کھلاڑیوں کو کیش انعامات کے ساتھ ساتھ پروفیشنلز کو فیسیں بھی ادا کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں