جامکے چٹھہ:نکاسی آب نہ ہونے سے محلہ منڈی والا جوہڑ بن گیا

جامکے چٹھہ:نکاسی آب نہ ہونے  سے محلہ منڈی والا جوہڑ بن گیا

جامکے چٹھہ(نامہ نگار )جامکے چٹھہ میں نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے مرکزی جامع مسجدغوثیہ رضویہ سے ملحقہ محلہ منڈی والا قبرستان روڈ مہینوں سے گندے آلودہ پانی سے جوہڑ کی شکل احتیار کر گیا۔۔

مچھروں مکھیوں کی بھر مار سے موذی امراض پھیلنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا اہل محلہ سمیت جتی شاہ رحمن،پنڈوری کلاں،منچرچٹھہ جانے والے لوکل مسافر اورموٹرسائیکل سواروں کو گزرتے ہوئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، بزرگ افراد یہاں سے نہ گزرنے کے سبب اپنے گھروں میں قید ہوکررہ گئے ہیں اہل محلہ نے مطالبہ کیاہے کہ جامکے چٹھہ میں نکاسی آب کے لئے سیم نالہ بنایا جائے تاکہ نالیوں کا آلودہ پانی گلیوں اور لنک روڈ پر نہ پھیل سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں