پاکستان کو صرف اکنامک مسائل کا سامنا :جسٹس مسعود عابد

پاکستان کو صرف اکنامک مسائل کا سامنا :جسٹس مسعود عابد

گجرات(سٹی رپورٹر ) پاکستان ویلفیئر یونین ناروے کے زیر اہتمام ناروے کے قومی دن 17 مئی اور پاکستان کے قومی دن یوم پاکستان 23 مارچ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد میں ہو ا جس میں مہمان خصوصی لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مسعود عابد نقوی تھے ۔

تقریب کی صدارت صدر میر فضل حسین نے کی۔ سیمینار میں نارویجن اور پاکستانیوں نے بھرپور شرکت کی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جج مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی نے 1973 ء کے آئین پر روشنی ڈالی اور کہا کہ عدلیہ، عوام محدود وسائل کے باوجود انصاف مہیا کرنے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے ۔ پاکستان کو صرف اکنامک مسائل کا سامنا ہے ۔ اوورسیز کے کیسز کے لئے علیحدہ دو بنچ بنا دئیے گئے ہیں۔ مگر روٹین کے آنے والے کیس بھی سنے جاتے ہیں اور میرٹ پر انصاف فراہم کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باعث پارلیمنٹیرین، عدلیہ، ہر شعبہ کو مسائل کا سامنا ہے ۔ عدلیہ اس وقت محدود وسائل کے باوجود بھی عوام کو انصاف فراہم کرنے کے لئے مصروف عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایئہ افتخار ہیں اور مجھے ان پر فخر ہے ۔ پاکستان ایمبیسی میں تعینات ویلفیئر اتاشی آصف حمید نے اپنے خطاب میں کہا کہ اوورسیز پاکستانی نیشنل ازم رکھیں۔ پاکستانی قوم کسی سے کم نہیں۔ ہمارا کسی قوم کے ساتھ مقابلہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفیر سعدیہ الطاف سے ملاقات کے دوران ناروے کے کنگ نے اعتراف کیا تھا کہ ناروے کی ترقی کے لئے پاکستانیوں کا کردار نمایاں ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں