چاول ،دال چنا ،مسور سستے ،ماش کی قیمت میں اضافہ

چاول ،دال چنا ،مسور سستے ،ماش کی قیمت میں اضافہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ضلع بھر میں اشیا خور ونوش کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا ، اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر طارق قریشی کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنر دفتر میں اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں گوجرانوالہ اور وزیرآباد میں پرانی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے نئی قیمتوں کا ازسر نو تعین کیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل چھپی ہوئی قیمت کے مطابق، چاول باسمتی سپر نیا 255 روپے سے کم کر کے 225 روپے ، چاول باسمتی سپر پرانا 265 روپے سے کم کر کے 255 روپے ، دال چنا (موٹی) 250 روپے سے کم کر کے 240، باریک لوکل 230روپے سے کم کر کے 220، دال مسور موٹی/ کرمسن 300روپے سے کم کر کے 260، دال ماش دھلی510روپے سے بڑھا کر 567، دال ماش چھلکا 470روپے سے بڑھا کر 530، دال مونگ کوری(غیر پالشڈ)280روپے سے کم کر کے 270 روپے ، سیاہ چنا(موٹا/ بٹل)240روپے سے کم کر کے 235، سفید چنے (5-6mm)290 روپے سے کم کر کے 265، بیسن 245 روپے سے کم کر کے 225، چینی نرخ نامہ بمطابق وفاقی گورنمنٹ، روٹی(100)گرام 14روپے ، چھوٹا گوشت 1600، گوشت بڑا 800، دودھ فی لٹر 170 روپے ، دہی 180 روپے کلو جبکہ برائلر گوشت ، انڈے ، سبزی و پھل وغیرہ کے نرخ مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں