گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر بھی ہزاروں پودے لگ گئے

گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر بھی ہزاروں پودے لگ گئے

تتلے عالی(نامہ نگا ر)گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ گرین بیلٹ پر بھی ہزاروں پودے لگ گئے ۔ گوجرانوالہ سے شیخوپورہ تک46کلو میٹر سڑک کی از سر نوتعمیر سے قبل دونوں اطراف ہزاروں کی۔۔۔

 تعداد میں کیکر،شیشم،جامن،سفیدہ ودیگر درختوں کو کاٹ کر2کروڑ40لاکھ میں نیلام کر دیئے تھے ،سڑک کی تعمیر مکمل ہونے پر محکمہ جنگلات نے 70ہزار نئے پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا تھا ان میں سے سڑکو دونوں اطراف پودے لگا دیئے گئے تھے ،اب سڑک کے درمیاں گرین بیلٹ پربھی مختلف پودے لگائے جا رہے ہیں۔البتہ پودوں کی دیکھ بھال کیلئے 4/4ٹریکٹر ،واٹرٹینک اور16ملازمین پر مشتمل سپیشل سکواڈ بند ہونے کی وجہ سے پودے سوکھنے لگے ہیں۔گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کے اطراف کے مکینوں نے اصلا ح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں