وزیرآباد:شدید گرمی ، لوڈ شیڈنگ ،برف کی مانگ بڑھ گئی

وزیرآباد:شدید گرمی ، لوڈ شیڈنگ ،برف کی مانگ بڑھ گئی

وزیرآباد (نامہ نگار) شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے برف کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو گیا ،فیکٹری مالکان نے برف کے نرخ دگنا کر د ئیے جبکہ حجم انتہائی کم ہو کر رہ گیا ہے۔۔۔

وزیرآباد شہر اورگردونواح سوہدرہ ،دھونکل ،رسولنگر، علی پور چٹھہ احمد نگر میں ٹھنڈے پانی کے استعمال کیلئے برف نایاب اور گرانفروشوں کی چاندی بنانے کا کام کر رہی ہے موسم میں گرمی کی شدت اور تمازت بڑھنے سے جہاں برف کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے ،وہیں دوسری جانب بجلی کی آنکھ مچولی و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھروں میں موجود ریفریجریٹرز بھی کام چھوڑ چکے ہیں برف کی ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوے فیکٹری مالکان سمیت برف فروش چاندی ہی چاندی کر رہے ہیں 7 سے 8 سو روپے میں فروخت ہونے والا برف کا بلاک 1500 روپے تک پہنچ چکا ہے جبکہ بلاک کا حجم انتہائی کم رہ گیا ہے ۔ فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے برف کم مقدار میں بنتی ہے اور رہی سہی کسر بجلی کی آنکھ مچولی پوری کر دیتی ہے جسکی وجہ سے مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق برف دستیاب نہیں ہو رہی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں