ڈسکہ اور نواح میں غیر قانونی پٹرول و گیس ایجنسیاں قائم

ڈسکہ اور نواح میں غیر قانونی پٹرول و گیس ایجنسیاں قائم

ڈسکہ(نامہ نگار) ڈسکہ اورگردو نواح میں جگہ جگہ غیر قانونی پٹرول و گیس ایجنسیاں کھل گئیں، سلنڈروں کی غیر قانونی ریفلنگ دھڑلے سے جاری ،محکمہ سول ڈیفنس فرضی کارروائیوں میں مصروف ہے۔۔۔

 پٹرول ایجنسیوں کے مالکان ڈنکے کی چوٹ پر ملاوٹ شدہ پٹر ول زائد قیمت پر فروخت کرنے لگے جبکہ انتظامیہ غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کیخلاف کارروائی کرنے کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی۔ علاقہ بھر میں سینکڑوں ایجنسی مالکان نے ڈنکے کی چوٹ پر غیر قانونی طور پر ملاوٹ شدہ پٹرول فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ،ناقص پٹرول رکشوں، موٹر سائیکلوں، کاروں کے انجنوں کو بھی ناکارہ بنا رہا ہے ، غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے مالکان کیخلاف کئی بار شکایات بھی کی گئیں مگر کارروائی عمل میں نہ آسکی۔ ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس کا موقف ہے کہ روزانہ کارروائیاں کی جاتی ہیں سیاسی اثر ورسوخ اور تعلقات کی بناء پر روزانہ ضبط شدہ سامان واپس کر دیا جاتا ہے ، پابندی کے باوجود پبلک پرائیویٹ ٹرانسپورٹ پر گیس سلنڈر نصب کر رکھے ہیں جن کی ریفلنگ شہر و گردونواح میں جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں