سیالکوٹ:بھتہ نہ دینے پر تشدد ،شہری کو برہنہ کر دیا

سیالکوٹ:بھتہ نہ دینے پر تشدد ،شہری کو برہنہ کر دیا

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا )لاری اڈا پر بھتہ خور مافیا متحرک ہو گیا ،شہری پر جگا ٹیکس نہ دینے پر بہیمانہ تشدد اور سرعام برہنہ کر کے انسانیت کی تذلیل کرتے ہوئے رفو چکرہوگئے ۔

سیالکوٹ ہیڈ مرالہ روڈ حسن وال گاؤں کے رہائشی عاصم اعوان نے میڈیا کو بتایا کہ لاری اڈا میں اعظم کوچ سٹینڈ کے نام سے کاروبار کرتا ہوں،بھتہ خوروں نے دھمکیاں دیتے ہوئے 2 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ،انکار پر مہر قاسم نا می شخص چلا گیا اور دو روز بعد 27مئی دوپہر تقریباً 12:30 کے قریب مہر قاسم اور افضل نامی شخص نے گروپ کے ہمراہ لاری اڈا اعظم کوچ کے دفتر دھاوا بول دیا اور سرعام ہوئی فائرنگ کرتے ہوئے عاصم اعوان کو دفتر سے اٹھا کر باہر لاکر زدوکوب کیا ،مین روڈ بلال ٹریول کے سامنے لاکر برہنہ کر دیا اور برہنہ حالت میں تشدد کرتے رہے ، ملزموں نے دھمکی دی کہ کسی نے بھی جگا ٹیکس ادانہ کیا تو عاصم جیسا حال ہوگا ۔ واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی ڈی پی او سیالکوٹ نے نوٹس لے لیا اور متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او الطاف اسحاق کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام بھتہ خور مافیا کو گرفتار کیا جائے تھانہ کینٹ میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں