نوکھر :تشدد کے ملزموں کی عدم گر فتار ی پر احتجاج

نوکھر :تشدد کے ملزموں کی عدم گر فتار ی پر احتجاج

نوکھر (نامہ نگار )اینٹیں ڈنڈے مار کر5افراد کو زخمی کرنیوالے ملزم گرفتار نہ ہوسکے ،لواحقین علی پور روڈ پر سراپا احتجاج بن گئے۔۔۔

پولیس کیخلاف نعرے بازی کی گئی ۔تھانہ کوٹ لدھا کے علاقہ نوکھر منڈی میں گزشتہ دنوں گودام کے آگے اینٹیں اتارنے پر جھگڑا ہوگیا، ملزموں قیصر قدیر،آصف قدیر، فرقان انور ،عدنان ،علی شیر نے درجن بھر ساتھیوں کے ہمراہ اینٹوں ڈنڈوں سے محمد جمیل سلہریا ، ثقلین شبیر، حسنین شبیر ودیگر کو شدید زخمی کردیا جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں محمد جمیل سلہریا زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے ،پولیس نے 8نامزد اور 6 نامعلوم کیخلاف مقدمہ تو درج کرلیا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جس کیخلاف لواحقین نے نوکھر منڈی علی پور روڈ پر احتجاج کیا ،مظاہرین نے پو لیس پر ملزموں کی پشت پناہی کا بھی الزام عائد کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں