یوم تکبیر پر قلعہ سیالکوٹ میں تقریب ، ریلی کا انعقاد

یوم تکبیر پر قلعہ سیالکوٹ میں تقریب ، ریلی کا انعقاد

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع بھر میں یوم تکبیر شایان شان طریقے سے منایا گیا، مرکزی تقریب جناح ہال قلعہ سیالکوٹ میں منعقد ہوئی اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

اے ڈی سی فنانس مظفر مختار، اے سی انعم بابر، چیف آفیسر ضلع کونسل الفت شہزاد وڑائچ، ضلعی امن کمیٹی کے سربراہ حافظ اصغر چیمہ، ممبران غلام حسین سلطانی، بشپ سردار مسیح، پنڈت رتن لال، ہیرا سنگھ شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1947 میں آزادی کے بعد 28 مئی 1998 ملکی تاریخ کا سب سے خوشی اور جوش کا دن تھا جب وطن عزیز دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بنا۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی طاقت بننے سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہو گیا اور دشمن کو آج تک وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی کو یوم تکبیر قرار دینے میں قوم کی اجتماعی دانش شامل تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زندہ قوم اپنی تاریخ کے ایسے ایام کو کبھی نہیں بھولتی جو تاریخ کا رخ موڑ دیں یوم تکبیر بھی پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے ایسا ہی یادگار دن ہے ، اس موقع پر ملکی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں