اربوں روپے خرچ کے باوجود گیپکو کے لائن لاسز میں اڑھائی فیصد اضافہ

اربوں روپے خرچ کے باوجود گیپکو کے لائن لاسز میں اڑھائی فیصد اضافہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ ڈویژن میں صارفین کی تعداد میں گیپکو کے 6 لاکھ72 ہزار اضافہ کے ساتھ بجلی کا استعمال بھی30 فیصد بڑھ گیا، لیکن سسٹم کی بہتری کیلئے خاطر خوا ہ انتظاما ت نہ کئے جاسکے ، لائن لاسز،ٹرپنگ ،وولٹیج میں کمی ، فنی خرابی معمول بن گئی۔

گیپکو کے گرڈسٹیشنوں کی تعداد60،فیڈرز کی تعداد900تک پہنچ گئی جبکہ گیپکو کے صارفین کی تعداد مجموعی طور پر42 لاکھ34 ہزار ہوگئی، اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود لائن لاسز کی شرح میں کمی کے بجائے اڑھائی فیصد اضافہ ہوگیاتاہم لاکھوں نئے کنکشنز کے باعث بجلی کا شارٹ فال کم ہونے کے بجائے بڑھ گیا،گوجرانوالہ ڈویژن میں فرنس ،انڈسٹریز ،ٹیوب ویل اور گھریلو صارفین کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ہی بجلی کے استعمال میں بھی30 فیصد اضافہ ہوگیا ، چند سال کے دوران گیپکو کے صارفین کی تعداد6 لاکھ 72 ہزار اضافے سے مجموعی طور پر42 لاکھ34 ہزار ہوگئی ، صارفین کی تعداد میں اضافہ کے باعث اوور لوڈنگ بھی بڑھ گئی جس کے باعث گیپکو کا شارٹ فال کم نہ ہوسکا ، ترسیل کا نظام موثر بنانے کیلئے گیپکو افسر وں نے سرجوڑ لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں