صفائی کمپنی کو آؤٹ سورس کرنے کی تیاریاں

صفائی کمپنی کو آؤٹ سورس کرنے کی تیاریاں

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 104 واں اجلاس ہوا جس کی صد ارت چیئرمین کاشف اسماعیل گجر اور سی ای او شاہد عباس جوتہ نے کی ۔

اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا گیا جسے ممبران نے اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔ گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہائوالدین اور حافظ آباد میں صفائی ستھرائی/سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آئوٹ سورسنگ کیلئے کاغذات کی پری کوالیفکیشن، عیدالاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کیلئے آپریشنل پلان کی بھی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں ستھرا پنجاب صفائی مہم کے مقررہ اہداف اور صفائی کی سہولیات کی دیہی علاقوں تک فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کہا کہ ماضی کی طرح گوجرانوالہ کو عید کے تینوں روز آلائشوں سے پاک اور مکمل صاف ستھرا بنایا جائے گا، عید کی آمد سے قبل شہر کو زیرو ویسٹ کیا جائیگا ، تمام مارکیٹوں، بازاروں اور پبلک مقامات کی مینوئل اور مکینیکل سویپنگ، چوکوں چوراہوں کو دھویا جائیگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں