تجاوزات کے خاتمے کیلئے ہنگامی آپریشن کا آغاز کیا جائے :ایس اے حمید

تجاوزات کے خاتمے کیلئے ہنگامی  آپریشن کا آغاز کیا جائے :ایس اے حمید

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سابق چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس پنجاب ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا کہ کمشنر شہر بھر میں قائم تجاوزات کے خاتمے کیلئے ہنگامی طور پر آپریشن کا آغاز کر ائیں کہ شہر میں جگہ جگہ ریڑھیاں، رکشہ سٹینڈز اور د کاندار حضرات نے تجاوزات قائم کر رکھی ہیں۔

 جس کی وجہ سے سڑکیں اور بازار سکڑ چکے ہیں،ایسے لگتا ہے جیسے شہر میں کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کا وجود ہی نہ ہو۔ تجاوزات اس قدر بڑھ چکی ہیں کہ گاڑی تو دور پیدل چلنا بھی محال ہو چکا ہے ،کمشنر سنگین مسئلہ پر ایکشن لیکر جنگی بنیادوں پر تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ممکنہ اقدامات اٹھائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں