منشیات فروشوں کیخلاف آپریشنز میں تیزی کے احکامات

منشیات فروشوں کیخلاف آپریشنز میں تیزی کے احکامات

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کی ریجن بھر کے سی پی او/ڈی پی اوز کے ساتھ انسداد کرائم میٹنگ،دورانِ میٹنگ ریجن بھر کی مجموعی کارکردگی، امن و امان کی صورت حال اورجرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی سمیت دیگر امور زیر بحث آئے ۔

آر پی اونے مؤثر پٹرولنگ،ناکہ جات کیلئے ہاٹ سپاٹ،مقدمات کوجدید طریقہ تفتیش پر یکسو کرنے ،تھانہ جات میں SIPSپروٹوکول کے بنیادی مقاصد میں ہرآنے والے شہری کی درخواست کی ای ٹیگنگ،ٹائم فریم کے اندرمقدمات کا اندراج کے متعلق بھی ہدایات جاری کی۔آر پی او نے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور ریپ کے مقدمات بروقت پارسل فرانزک لیبارٹری بھجوائے جائیں اور ملزموں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور دھاتی ڈور، پتنگ بازی میں ملوث عادی مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔آر پی او نے کہاکہ تمام افسر 1787 سے بھجوائی گئی شکایات پر فوری ایکشن لے کر شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔سی پی او/ ڈی پی اوز کو منشیات کا زہر بیچنے والے عناصر کے خلاف آپریشنز میں تیزی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں اور تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح بطور خاص انسداد منشیات آپریشنز میں تیزی لائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں