ماحولیاتی تبدیلی ، پلاسٹک کا استعمال چھوڑناہوگا:شاہد مارتھ

 ماحولیاتی تبدیلی ، پلاسٹک کا استعمال چھوڑناہوگا:شاہد مارتھ

منڈی بہائوالدین (نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشی میں ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سمیت ہول سیل ڈیلرز،تاجر تنظیموں کے عہدیدار و نمائندگان بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کاکہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق 5 جون سے ضلع منڈی بہائوالدین کی حدود میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ پلاسٹک بیگ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ سیوریج لائنز اور نکاسی آب کے مسائل پیدا کر رہے ہیں ، پلاسٹک بیگ کو آگ لگانے سے خطرناک مضر صحت اجزا خارج ہوتے ہیں،ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پلاسٹک بیگ کا استعمال ترک کرنا ہوگا، تاجرو دکاندار حضرات اور شہری پلاسٹک بیگ کا استعمال ترک کرکے بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگز یا کپڑے کا تھیلا استعمال کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری اور شہری ماحول کو آلودگی سے صاف رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ آنے والی نسلوں کو صحت افزا ماحول فراہم کیا جاسکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں