تتلے عالی بنیادی سہولتوں سے محروم،گلی،محلوں میں کوڑے کے ڈھیر

تتلے عالی بنیادی سہولتوں سے محروم،گلی،محلوں میں کوڑے کے ڈھیر

تتلے عالی(نامہ نگار)پچاس آبادی کا قصبہ تتلے عالی بنیادی سہولتوں سے محروم،مسائل کے حل کیلئے گزارشات ردی کی ٹوکری میں پھینک دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق تتلے عالی تحصیل نوشہرہ ورکاں کا سب سے بڑا قصبہ ہے جس کی آبادی50ہزار سے زائد ہے ،ان مسائل کے حل کیلئے مکینوں کی جانب سے تین ماہ قبل ڈپٹی دائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو تتلے عالی میں سینٹری ورکرز، گٹروں کی صفائی،کوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے ڈمپنگ پوائنٹ،گلی محلوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے مشینری میسر نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات بارے آگاہ کیا تھا۔ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے مسائل کے حل کیلئے لوکل گورنمنٹ افسروں کی مقامی این جی اوز ملت ویلفیئر فاؤنڈیشن سے میٹنگ کروانے کا وعدہ کیا تھا جوکہ تین ماہ گزرنے کے باوجود وفا نہیں ہو سکا ہے ۔ملت ویلفیئر فاؤنڈیشن ومکینوں سے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ،ڈائریکٹرودپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ و رکاں سے مطالبہ کیا ہے کہ تتلے عالی میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر اہل علاقہ میں پائی جانے والی تشویش دور کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں