منڈی بہائوالدین:ڈی پی او آ فس کے با ہر کھلی کچہری کیمپ قائم

منڈی بہائوالدین:ڈی پی او آ فس  کے با ہر کھلی کچہری کیمپ قائم

منڈی بہائوالدین(نامہ نگار)ڈسڑکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین کی جانب سے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور آئی جی پولیس پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں کھلی کچہری لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔

 ڈسڑکٹ پولیس آفیسر نے اپنے دفتر کے باہر کھلی کچہری کیمپ قائم کر دیا جس میں 2 سو افراد کیلئے کرسیاں اور ٹینٹ لگا کر بیٹھے کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ شدید گرمی میں سائلین کو ٹھنڈے پانی اور پنکھے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ، ڈسڑکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل بلا امتیاز میرٹ کی بنیاد پر سننے جا رہے ہیں اور ان پرموقع پر احکامات جاری کئے جا رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں