جناح سٹیڈیم گوجرانولہ کی تزئین و آرائش ، پچوں کی ازسر نو تیاری کا منصوبہ

جناح سٹیڈیم گوجرانولہ کی تزئین و آرائش ، پچوں کی ازسر نو تیاری کا منصوبہ

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ کی تزئین و آرائش، سکور بورڈ کی رپیئرنگ اور ٹرف وکٹوں کی از سر نو تیاری سمیت دیگر تعمیر و مرمت کے کاموں کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کر لی گئی۔۔۔

 منصوبے کو سالانہ ڈویلپمنٹ سکیموں میں شامل کرلیا گیا ، منصوبے پر ایک کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ منظوری ملنے کے بعد منصوبے پر باقاعدہ کام شروع ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ سپورٹس گوجرانوالہ نے جناح کرکٹ سٹیڈیم گوجرانوالہ تزائین آرائش کا فیصلہ کرکے منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرکے ڈپٹی پی این ڈی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو ارسال کردی ۔ منصوبے میں گرائونڈ کی لیولنگ، سکور بورڈ اور سائٹ سکرینز، پویلین، واش رومز کی مرمت، گراس، اطراف کا جنگلہ، شائقین کے بیھٹنے کیلئے سیٹنگ سٹیپس اور گرائونڈ میں واٹر سپلائی، ڈرینیج سسٹم ڈالا جائے گا۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان کا کہنا ہے کہ منظوری ملنے کے بعد منصوبے پر باقاعدہ کام شروع ہوجائے گا۔ تزئین و آرائش کے بعد جناح سٹیڈم کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں