قوم بہادر بیٹوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیگی:اقبال گجر

قوم بہادر بیٹوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیگی:اقبال گجر

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سینئررہنما سابق صوبائی وزیر چودھری اقبال گجر نے کہا ہے لکی مروت دہشت گردی حملے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت لازوال قربانیوں کا تسلسل ہے۔۔۔

افواج پاکستان کے جوان اپنے لہو سے جرات بہادری اور وفا کی داستانیں رقم کر رہے ہیں مادر وطن کو اپنے ان سپوتوں پر فخر ہے قوم بہادر بیٹوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دے گی ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کی قربانیاں دنیا کی کسی بھی دوسری فوج کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں