فارم 47 والے حکمران ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں:وقاص افضل

فارم 47 والے حکمران ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں:وقاص افضل

وزیرآباد (نامہ نگار)ضلعی صدر انصاف لائرز فورم وقاص افضل چٹھہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فارم 47 میں جعل سازی کر کے پارلیمنٹ پر قابض ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔۔۔

عوام آئی ایم ایف کی غلامی میں جس ذلت واذیت ناک صورتحال سے دوچار ہیں، یہ غلامی سے بھی بدتر ہے ، اس قومی المیے کا سبب حکمرانوں کی کرپشن، بزدلی اور انصاف کا خون ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو معدنی دولت ،زراعت ،آبی ذخائر اور ہر طرح کے وسائل سے نوازا ہے مگر یہاں باری باری کا کھیل کھلوا کر ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا جاتا رہا ہے ،بانی پی ٹی آ ئی کو بے گناہ قید اور انصاف کا قتل کرنے والوں کو اب سوچنا ہو گا کہ ملک کا اقتدار عوامی نمائندگان کو تفویض کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں