راہوالی :گرلز سکولوں کی عمارتیں مکمل ،چھٹیوں کے بعد کلاسز

راہوالی :گرلز سکولوں کی عمارتیں مکمل ،چھٹیوں کے بعد کلاسز

راہوالی (نامہ نگار)دو گرلز سکولز کی نئی تعمیر ہونے والی عمارتوں میں چھٹیوں کے بعد نئی کلاسزکا اجرا کرایا جائیگا کروڑوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی سیوریج لائن کو چلانے کے لیے 600ہارس پاوربجلی کا ٹرانسفارمر۔۔

جلد لگوا یاجائیگا تاکہ حکومت کی طرف سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے منصوبوں سے عوام فائدہ اٹھا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر قانون و انصاف ایم این اے محمود بشیر ورک نے ویلفیئر سوسائٹی راہوالی کے وفد جن میں عمران احمد خان شیروانی، ممبر کینٹ بورڈ عرفان چاند بٹ، خالد پرویز بلو بٹ، محمد اصغر پہلوان، فریاد سیٹھی، سابق ممبر کینٹ بورڈ میاں ندیم اکرم، علامہ عطاء المصطفی جمیل ، چودھری محمد اشرف جندریا و دیگر سے اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہاکہ راہوالی کے سرکاری ساڑھے 12ایکڑ رقبہ سے 4 ایکڑ پر سرکاری ہسپتال اور باقی زمین پر سپورٹس کمپلیکس تعمیر کروانے کیلئے صوبائی حکومت سے رابطہ کرکے ان دونوں اہم منصوبوں کی تعمیر کے لیے اجازت حاصل کیا جائیگی کیوں کہ اس سے راہوالی اور گردونواح کے دیہات کے لاکھوں افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں