غلام حکمران ملک کی غیرت کا جنازہ نکال رہے ہیں:اسد اللہ اعوان

 غلام حکمران ملک کی غیرت کا جنازہ  نکال رہے ہیں:اسد اللہ اعوان

وزیرآباد(نا مہ نگار)جنرل سیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ شمالی پنجاب اسد اللہ اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان لازوال قربانیوں کا ثمر ہے ،دوقومی نظریہ کی حفاظت ایمانی فریضہ ہے۔۔۔

امریکی غلام حکمران ملک کی غیرت کا جنازہ نکال رہے ہیں، وقت کا تقاضاہے کہ نوجوان اسلام کی حرمت کے لئے اپنا کردار ادا کریں وہ جمعیت کے زیر اہتمام اجتماع سے خطاب کررہے تھے ، اجلاس کی صدارت ضلعی ناظم سید تحسین زیدی نے کی، اس موقع پر ڈویژنل ناظم رائے راسخ احمد خان،طلحہ ناصر،انس کلیر،رانا فرہاد،عبد الرحمن انجم،شرجیل احمد و دیگر بھی موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں