علی پورچٹھہ:سویٹس اینڈ بیکرز میں مضر صحت اشیا فروخت

علی پورچٹھہ:سویٹس اینڈ بیکرز میں مضر صحت اشیا فروخت

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )سویٹس اینڈ بیکرز میں مضر صحت اشیا کی ترسیل جاری ،صارفین سراپا احتجاج بن گئے ۔

علی پورچٹھہ اور گردونواح میں بیکرز اینڈ سویٹس کی متعدد دکانوں پر غیر معیاری اور زا ئد المیعاد اشیا شہریوں کو معدہ اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا کر رہی ہیں۔ بریڈ، شیرمال، برگر، پیزا، شوارما،پیزا، پراٹھا رول،فروٹ کیک اور سویٹس کی تمام اقسام انتہائی ناقص تیار کی جارہی ہیں۔شام کو سڑک کنارے ناقص میٹریل سے برگر، شوراما کے سٹال سج جاتے ہیں جو بیماریوں کی آماجگاہ ہیں۔ انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ اشیا جب زا ئد المیعاد ہوکر خراب ہوتی ہیں تو ان کو ری سا ئیکل کے عمل سے گزار کر قابل استعمال بنادیا جاتا ہے جو حفظان صحت کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے جس کے انسانی صحت پر منفی اثرات نمایاں ہوتے ہیں۔ اس ساری صورتحال پر محکمہ فوڈ نے پر اسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ خصوصی مہم کے ذریعے علی پورچٹھہ میں ناقص اشیا خور ونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں