بلدیاتی نمائندوں کو بحال کر نا وقت کی ضرورت ہے :ملک شفاقت

بلدیاتی نمائندوں کو بحال کر نا وقت کی ضرورت ہے :ملک شفاقت

قلعہ دیدار سنگھ (سٹی رپورٹر )بلدیاتی نمائندوں کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ دیہات میں بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے بلدیاتی نمائندے ایک بہترین چینل ہوتے ہیں۔۔۔

 اور عوام کے مسائل حل کرنے میں بلدیاتی نظام وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے ۔ ان خیالات کا سیاسی وسماجی شخصیت ملک شفاقت علی نے سابق کونسلر سیٹھ عمران بشیر کی سعودی عرب سے واپسی پر ان کی رہائش گاہ پر دوران ملاقات کیا، اس موقع پر حسیب آصف پندھیر؛ شہزاد احمد بھٹی؛ سرفراز رضا؛عدنان طارق اور سیٹھ شہزاد اختر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں