وزیرآباد :ڈاکو ئوں نے چچا بھتیجے سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لئے

وزیرآباد :ڈاکو ئوں نے چچا بھتیجے سے  موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لئے

وزیرآباد(نا مہ نگار)ڈاکو ئوں نے چچا بھتیجے سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لئے ، آرائیں کالونی کا رہائشی محمد صہیب رات کے وقت چچا کو گلی آ رائیاں والی چھوڑنے جا رہا تھا کہ ماڈل کالونی کے قریب تعاقب کرتے۔۔

 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دونوں کے موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لی ، ملزمان جانب بازار فرار ہو گئے ، شہری نے پولیس تھانہ سٹی کو درخواست دے دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزموں کو ٹریس کر کے پابند سلاسل کر دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں