کپتان کو توڑنے والے سب ہارگئے :اسلم گھمن

کپتان کو توڑنے والے سب ہارگئے :اسلم گھمن

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پی ٹی آئی ایم این اے بریگیڈئیر(ر)اسلم گھمن اورضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عوامی طاقت اورقانون کی بالادستی کی جدوجہد کررہے ہیں، ہم بھی کوئی بھاگنے والے نہیں۔۔۔

 کپتان کی ٹیم کے کھلاڑی ہیں، منزل کے حصول کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھیں گے ہمارا لیڈر کہتا ہے مجھے ذاتی فائدے سے غرض نہیں مجھے میری قوم کی پروا ہے ، کپتان کو توڑنے والے سب ہارگئے ، فارم 47والے ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں کوئی ویژن نہیں مٹی پاؤ ،مُک مکاؤ رل مل کر کھاؤ پیؤ، لٹو تے پُھٹو پالیسی کا راج ہے مگر ہمارے لیڈر قوم کے کپتان قیدی نمبر804 کا جرم یہ ہے کہ وہ ملک میں جمہوری نظام ،اخلاقیات ، قانون کی بالادستی اوراحتساب پر لانے کے نظریے پر ہے یہ سب کچھ ہمارے ملک کے سیاسی مافیا کو وارانہیں کھارہا اس لیے کپتان کو توڑنا چاہتے ہیں لیکن آخر تک ناکام رہیں گے بس بانی پی ٹی آئی ہی ملک کا موسٹ پاپولر لیڈر ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ضامن گجر ایڈووکیٹ کے دعوت ولیمہ میں شرکت کے موقع پر سابق صدر بارسمبڑیال زاہد عالم بھٹی سمیت دیگر معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فارم 47والوں سے معیشت اورنظام نہیں چل رہا ویسے الحمد ﷲ ہم ایک ایسے لیڈر اورکپتان کی ٹیم کے کھلاڑی ہیں جس کی پہچان ’’ایاک نعبد وایاک نستعین‘‘ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں