ہتک عزت قانون ،پی پی اور ن لیگ ذمہ دار :جماعت اسلامی

ہتک عزت قانون ،پی پی اور ن لیگ ذمہ دار :جماعت اسلامی

وزیرآباد(نا مہ نگار)جماعت اسلامی ضلع وزیرآباد کے امیر ناصر محمود کلیر،ذبیع اللہ ملک، جاوید مغل،رانا عقیل احمد،حافظ فرحان منیر بٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ہتک عزت کے قانون کو مسترد کرتی ہے۔۔۔

(ن)لیگ،پی پی سیاہ قانون کی تیاری میں برابر کی شریک ہیں،گورنر پنجاب کا ملک سے باہر جانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے ،قائم مقام گورنر کا بل پر دستخط کرنا آ زادی رائے پر پابندی کے مترادف ہے ،جماعت اسلامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور اسکے اعلا میہ کے ساتھ کھڑی ہے ،سیاسی وجمہوری مزاحمت کے لئے ہر سطح پر مشاورت کرینگے ،عوام کو بیوقوف بنانے والے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماررہے ہیں۔وہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔علاوہ ازیں انہوں نے دھونکل،علی پور چٹھہ،احمد نگر،سوہدرہ،گکا میتر،رجب چک،عزیز چک، جوڑا چوڑا،کوٹ عنایت خاں کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کسانوں سے رابطے میں ہے ، کسانوں کے نام پر جاری فنڈز کسی کو کھانے نہیں دینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں