سیالکوٹ:مارکیٹ کا نقشہ پاس کرانے کے بہانے 80لاکھ روپے خورد برد

سیالکوٹ:مارکیٹ کا نقشہ پاس کرانے کے بہانے 80لاکھ روپے خورد برد

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )مارکیٹ کا نقشہ پاس کرانے کے بہانے 5افراد نے شہری کو80لاکھ سے محروم کردیا۔

 تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ اڈا کھرانہ میں فیاض احمد کے مطابق اسکی مارکیٹ نقشہ منظور نہ ہونے کے باعث سیل کی گئی تھی کہ عثمان، وسیم، عامر سمیت5افراد نے مارکیٹ کا نقشہ منظور کرانے کے بہانے اس سے 80لاکھ روپے کی رقم اینٹھ لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں