محکمہ ایکسائز گوجرانوالہ کے افسر وں و اہلکاروں اضافی تنخواہ دینے کا اعلان

 محکمہ ایکسائز گوجرانوالہ کے افسر وں و اہلکاروں اضافی تنخواہ دینے کا اعلان

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ محکمہ ایکسائز کے افسر وں و اہلکاروں کی شاندرا کارکردگی اور ٹیکس ریکوری میں پنجاب بھر میں۔۔۔

دوسری پوزیشن پرایک ا ضافی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ،9 لاکھ روپے کی رقم ڈائریکٹر سمیت27 افسر وں و اہلکاروں میں سکیل وائز تقسیم کی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کو رواں مالی سال کے دوران ٹیکس کی مد میں2ارب 92کروڑ روپے کا ہدف دیا گیا تھا ، ایکسائز ٹیموں نے مطلوبہ ہدف کا98فیصد ٹیکس اکھٹاکر لیا ہے جو 2ارب 85کروڑ ہے ۔ڈائریکٹر ایکسائز کو ایک لاکھ10ہزار روپے ،سپرنٹنڈنٹ شبیر حسین کو ایک لاکھ روپے ،انسپکٹر احمد شیخ کو80ہزا ر روپے ،انسپکٹر احسان علی کو 55ہزار روپے ،اسسٹنٹ قمر زمان کو 50 ہزار روپے اسی طرح کلریکل سٹاف ،کانسٹیبلز کو 20 ہزار سے 30 ہزار روپے دئیے جائینگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں